سندھ کے دوسرے بڑے صنعتی ، تجا رتی اور زرعی مرکزحیدرآباد میں صنعتکار و تاجر بنیا دی سہولتوں سے محروم ہیں ، حیدرآباد چیمبر 

 
0
287

حیدرآباد،جنوری 24 (ٹی این ایس):حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ نے شہر میں نکا سی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے صنعتی ، تجا رتی اور زرعی مرکزحیدرآباد میں صنعتکار و تاجر بنیا دی سہولتوں سے محروم ہیں ، حکومت تاجر اور صنعتکا روں کے مسائل سے چشم پو شی کر رہی ہے جس کی وجہ سے پیداواری اور صنعتی سرگرمیاں منجمد ہو کر رہ گئی ہیں، تاجر برادری اربوں روپے سرمایہ کاری سے صنعتی یونٹ اور کاروباری مارکیٹیں قائم کرتی ہیں اس کے ساتھ ہی حکومت ٹیکس وصولی کا ذریعہ فراہم کرتی ہیں۔ایک بیان میں تراب علی خوجہ نے کہا کہ حیدرآباد میونسپل کارپو ریشن کی انتظامیہ عظیم الشان کلا تھ مارکیٹ ، چو ڑی مارکیٹ اور اس کے قرب و جوار کے بازاروں سے نکا سی آب کا جمع پانی نکالنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، تاجر وں کے طرف سے کئی بار میونسپل کار پور یشن کی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی گئی مگر تاجروں کی شکایت کا ازالہ نہیں کیا گیا جو کہ نہایت ہی افسوسناک بات ہے اور ایچ ایم سی کے اس عمل سے تاجربرادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ کے مقام پر مسلسل کئی دنوں سے پانی جمع ہونے سے کاروباری سرگرمیاں منجمد ہو گئی ہیں اور تاجر برادری کو لاکھو ں روپے روزانہ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ میئر حیدرآباد میونسپل کارپو ریشن کی طرف سے بھی نکا سی آب کی شکایت کا ازالہ نہ کرنے پر تاجر برادری افسوس کا اظہار کرتی ہے ، ضلع کی سب سے بڑی کلاتھ مارکیٹ اور چوڑی مارکیٹ میں نکا سی آب کا معاملے کے حل میں تاخیر سے تاجر برادری سمجھتی ہے کہ ارباب اختیار حق تلفی کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر بلدیات جام خان شو رو ، حیدرآباد شہر بالخصوص تجارتی و صنعتی علا قوں میں صفائی و نکا سی آب کے مسائل کا نو ٹس لیں اور اپنی نگرانی میں تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کرائیں۔