وزیراعظم عمران خان سے متعدد ارکان اسمبلی کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

 
0
306

اسلام آباد جون 26 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان سے بدھ کو متعدد ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں شیر علی ارباب، نورین فاروق ابراہیم، محمد اسلم بھوتانی، ملک انور تاج، سیف الرحمن، پرنس محمد نواز الائی، ریاض فتیانہ، فضل محمد خان، رائے حسن نواز اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال شامل تھے۔ ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور ترجمان ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔