وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے

 
0
410

لاہور جون 26 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔ وہ آج لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوگی۔ اراکین اسمبلی اپنے حلقوں کے مسائل کے حل اور علاقے کے ترقیاتی کامو ں کے بارے میں تجاویز پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب اسمبلی کے سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ اپنے چیمبر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔