گورنر سندھ کی کوئٹہ کے علاقے لورالائی میں پولیس لائن میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت

 
0
563

کراچی جون 26 (ٹی این ایس): گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کوئٹہ، لورالائی میں پولیس لائن میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی د عا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کارکردگی سے ثابت ہوگیا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ گورنر سندھ نے حملے کو ناکام بنانے میں حصہ لینے والے پولیس افسران کو خراج تحسین اور انعام دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم کردار ہے۔