چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس

 
0
309

اسلام آباد جولائی 05 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والے بدعنوان عناصر کو تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے وطن واپس لاکر ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم بر آمد کرنے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ کاوشیں کر رہاہے۔ ان خیالات کا اظہارچئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں نیب کے آپریشن اور پراسیکوشن ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔
چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی مؤثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ نیب کاایمان کرپشن فری پاکستان ہے اور ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔انہوںنے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ دیانتداری، ایمانداری، محنت،لگن ،شفافیت،میرٹ،ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داریاںسرانجام دیں۔
نیب کوہم سب نے مل کر ملک کامعتبر ادارہ بنا دیا ہے جو کسی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق ملک بھر میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ نیب پر اعتماد کی وجہ سے ہی نیب کو گزشتہ18 ماہ کے دوران 60400شکایات موصول ہوئیں۔ جن کاقانون کے مطابق مکمل جائزہ لیا گیا اور مکمل سکروٹنی کے بعد 2500شکایات کی جانچ پڑتال،1159 انکوائریاں اور 404 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی جبکہ 610بد عنوانی کے ریفرنس مختلف معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے جو کہ اس وقت زیر سماعت ہیں۔
نیب نے 570فراد کو گرفتار کر کے گزشتہ 18 ماہ میں ان سے قوم کے لوٹے گئے تقریباًً 5000ملین روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ نیب کی 2019میں سزا دلوانے کی شرح 70.8 فی صدرہی جو کہ پاکستان میں انسدادبد عنوانی کے ادارے سے بہتر اور مثالی ہے۔ مزید برآں نیب کے اس وقت معزز احتسا ب عدالتوں میں1236بدعنوانی کے ریفرنس زیر سماعت ہیں جن کی تقریباًًً مالیت 900 ارب روپے سے زائد ہے۔
قومی احتسا ب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کوہدایت جاری کی ہیں اور تمام مقدمات کی جلد سماعت کی درخواستیں متعلقہ احتساب عدالتوں میںدائر کریں اور پوری تیاری، قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پرتمام مقدمات کی معزز عدالتوں میںنیب کے مقدمات کی پیروی کریں تاکہ تمام میگاکرپشن کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے اور قوم کی لوٹی گئی رقم بر آمد کرنے میں مدد مل سکے۔
چئیرمین نیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے نیب بزنس کمیونٹی کی ملک کی ترقی کے لئے خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ نیب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے نیب ہیڈ کوارٹر ز اور نیب کے تمام علاقائی دفاتر میںشکایات سیل قائم کئے ہیںتاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو بر وقت حل کیا جاسکے۔بزنس کمیونٹی نے چئیرمین نیب کی قیادت میں نیب کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دلایا کہ وہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے نیب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔