کپتان اپنے باپ کے نام پر شرمندہ ہیں اسی لئے ہر چیز اپنی ماں کے نام بناتے ہیں، عابد شیرعلی

 
0
509

اسلام آبادجولائی20(ٹی این ایس):وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے ایک بار پھر نیازی خاندان پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ کے بیٹے ہیں، وہ اپنے باپ کے نام پر شرمندہ ہیں اسی لیے ہر چیز اپنی ماں کے نام پر بناتے ہیں،ہماری لیڈر شپ نے 40سال کا حساب دیا ، عمران خان صرف اپنی ایک نسل کا حساب دیدیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کس حیثیت سے حسن ، حسین،مریم سے کاروبار کا سوال کرتے ہیں، ہماری لیڈرشپ نے 40 سال کا حساب دیا، عمران خان صرف اپنی ایک نسل کا جواب دے دیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جنہیں ذوالفقار علی بھٹو نے کرپشن کی بنیاد پر نکالا، عمران خان چوری کے پیسے سے لندن پڑھنے گئیتھے۔عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ کے بیٹے ہیں، وہ اپنے باپ کے نام پر شرمندہ ہیں اسی لیے ہر چیز اپنی ماں کے نام پر بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اسی عدالت عظمی میں تمہارے باپ کے ماتھے پر کرپشن کی مہر لگی تھی، پاکستان کا سب سے پہلا کرپٹ آدمی اکرام اللہ نیازی تھا ، نواز شریف نے پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھی اور تمہارے باپ نے کرپشن کی بنیاد رکھی، میں معذرت کرلوں گا اگر تم یہ کہو گے کہ تمہارے باپ نے کرپشن نہیں کی