پاکستان میں مرغی اتنے انڈے نہیں دیتی جتنے شاہی خاندان نے کارخانے بنائے،سراج الحق

 
0
712

اسلام آبادجولائی20(ٹی این ایس):امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے شریف خاندان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں مرغی اتنے انڈے نہیں دیتی جتنے شاہی خاندان نے کارخانے بنائے ،پہلے دو اورپھر ایک دم ان گنت ہو گئے ،سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو صفائی کا بار بار موقع دیا مگر (ن)لیگ کی جانب سے منی ٹریل جمع نہیں کرائی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیاست اور تجارت ایک ساتھ نہیں ہونی چاہیے ، ہماری ریاست اتنی غریب نہیں کہ صدر اور دیگر حکمرانوں کو تنخواہیں نہ دے سکے۔ہمارے ملک میں ایک مرغی بھی انتے انڈے نہیں دیتی جتنے شاہی خاندان کے کارخانے ایک سے دو اور پھر ان گنت ہوتے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں احتساب ہو کیونکہ حقیقی جمہوریت کیلئے حقیقی احتساب ضروری ہے۔چاہتے ہیں پاناما کیس کا فیصلہ قوم کے حق میں ہو اور سپریم کورٹ سے کرپشن کا جنازہ نکلے۔مولانا سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت اپنے دلائل سے عدالت کو مطمئن نہیں کر پائی ، عدالت نے جے آئی ٹی بنائی اور اب حکمرانوں کو مزید وقت دینا چاہتی ہے تاکہ سرکاری وکلاکے دل میں جو بھی ہے باہر آجائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے انہیں عدالت سے مزید وقت ملے ۔سچی بات یہ ہے کہ جے آئی ٹی کی ساری رپورٹ کرپشن کی ایک نئی داستان ہے ۔۔چاہتے ہیں عوام کر کرپشن فری پاکستان ملے ۔سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو صفائی کا بار بار موقع دیا مگر اس کی جانب سے آج تک عدالت میں منی ٹریل جمع نہیں کرائی گئ