بھارتی ایئر لائنز پاکستانی ایئراسپیس استعمال کرسکتی ہیں، تمام روٹس پروازوں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا نوٹس جاری

 
0
323

اسلام آباد جولائی 16 (ٹی این ایس): سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے فضائی روٹس کے حوالے سے اپنا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے ، 4 ماہ کے بعد تمام روٹس کھول دیئے گئے ہیں ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق منگل کو سی اے اے کی جانب سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، پہلے صرف شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے لیکن اب تمام روٹس پروازوں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئراسپیس استعمال کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ27 فروری کو پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے بعد سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، سکھر، سیالکوٹ سمیت کئی شہروں کے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں جب کہ پاکستان نے غیر ملکی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود بھی بند کردی تھی۔