وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

 
0
1224

لاہور جولائی 17 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات۔ فلو ر ملز ایسوسی ایشن کا آٹے کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان- فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ آٹے کی قلت ہوگی نہ قیمت میں اضافہ کریں گے۔ آٹے کی قیمت نہ بڑھنے سے روٹی کے نرخ بھی نہیں بڑھیں گے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کا ٹیکس کا مسئلہ حل کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اظہار۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے ٹیکس کے نفاذ کے بارے میں ہمارا موقف بہترین انداز میں وفاقی حکومت تک پہنچایا- عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے جذبے اور کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کی کاوشوں میں آپ کے شانہ بشانہ چلیں گے- سردار عثمان بزدار عام آدمی کے مسائل کا ادراک اور درد رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت ہماری اپنی حکومت ہے- عوام کی فلاح کے مشن میں حکومت کے سا تھ ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔ فلو ر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ آٹے کے نرخ نہ بڑھانے سے عوام پر معاشی بوجھ نہیں پڑے گا۔ پنجاب حکومت فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ آپ کا کوئی بھی مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ میں یہاں صرف عوام کی خدمت کے لئے ہوں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب خان لغاری،ممبر عاصم رضا،سابق چیئرمین میاں ریاض، سینئر نائب صدر حافظ احمد اور سابق چیئرمین چودھری افتخار شامل تھے- صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری  اطلاعات اور ڈائریکٹر فوڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔