وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نارووال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں امجد خان کاکڑ او رنعیم اللہ خان کاکڑ کی ملاقات

 
0
1405

لاہور جولائی 21 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نارووال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں امجد خان کاکڑ او رنعیم اللہ خان کاکڑ کی ملاقات۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے- سابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا- سابق ادوار میں حکمران جماعتوں نے عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا۔ جنہوں نے اقتدار میں آ کر عوام کو نظر انداز کیا آج عوام نے انہیں فراموش کر دیا ہے- تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالے گی- امجد کاکڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے- تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ عوام کی خدمت کے سفر میں وزیراعلی عثمان بزدار کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے-