وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت قصور میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس۔

 
0
273

لاہور جولائی 26 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت قصور میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس۔ اجلاس میں سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اوردیگر اہم امور پر غور۔ اجلاس میں سیف سٹی اتھارٹی کے سروسز ریگولیشن میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔ سیف سٹی کے حوالے سے حل طلب امور طے کرنے کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت۔ فیصل آباد اورراولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کرنے کا فیصلہ۔ سیف سٹی قصور کے لئے لیسکو سے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا اہتمام کرنے کی ہدایت۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب بھر تک وسیع کریں گے۔

افسران محنت کے جذبے اورکامیابی کے عزم کے ساتھ کام کریں۔ پنجاب ہر شعبے میں لیڈ لے گا۔ قصو ر میں یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی،ترجیحات کا تعین کر کے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں اوراہلکاروں کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت،ہاشم ڈوگر،آصف نکئی،اراکین اسمبلی مخدوم رضا علی،سمیرا احمد،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔