کوٹ لکھپت کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا

 
0
365

لاہورجولائی20( ٹی این ایس): کوٹ لکھپت کا قیدی سروسز ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت میں قید 65سالہ اسد مسیح کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔