کراچی اگست 02 (ٹی این ایس): ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس میں تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کر لی۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کے تفتیشی افسر اور مدعی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم عاظف زمان کے بھائی اور مفرور ملزم عادل زمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کیلئے مزید مہلت طلب کرلی۔عدالت نے تحقیقات مکمل کر کے 9 اگست تک چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اس سے قبل ستائیس جولائی کو مرید عباس قتل کیس کے عینی شاہد اور ملزم عاطف کا ڈرائیور جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے اس بات کی تصدیق کی کہ قاتل عاطف زمان کا ڈرائیور ندیم دم توڑ گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیفنس میں اینکر سمیت 2 افراد کے قتل کے واقعے کے عینی شاہد اور مرکزی ملزم عاطف کے ڈرائیور ندیم کو گذشتہ ہفتے 20 جولائی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا جس نے کیڑے مار دوا پی کر اقدام خودکشی کیا تھا۔# 02-08-19/–85 #h# شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں، 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا #h# کراچی(آن لائن)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ملیر سٹی اورشارع فیصل کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق محمد عظیم، سید توقیر عباس حسین عرف دانیال،احمد حسین عرف کالا، فیضان بشیر، ذیشان عرف بونا اور محمد عامر عرف لمبا کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ ساما ن بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔# 02-08-19/–95 #h# `کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلہ،شدت2.5 ریکارڈ کی گئی #h# _کوئٹہ(آن لائن)وادی کوئٹہ اور اردگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5ریکارڈ کی گئی تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ اور اردگردونواح میں جمعے کوزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5ریکارڈ کی گئی ۔













