کلر سیداں پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا

 
0
459

راولپنڈی اگست 04 (ٹی این ایس) کلر سیداں پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا سی پی او فیصل رانا کی خصوصی ھدایات پر SHO بشارت عباسی کی ہمراہ ٹیم کامیاب کاروائی سرغنہ گرفتار موٹر سائیکلیں برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایچ او کلر سیداں نے اپنی نگرانی میں پولیس ٹیم تیار کی جس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ ملزم وقاص سکنہ بھلاکھر کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں سی پی او محمد فیصل رانا کی طرف ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ھے