لاہور اگست 03 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو کلسٹر ایمونیشن سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت۔ وزیر اعلی کابچے سمیت2افراد کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار۔ وزیراعلیٰ کا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہری آباد ی کو کلسٹر ایمونیشن سے نشانہ بنانا بھارت کی کھلی جارحیت ہے۔ بھارت عالمی قوانین اورجینوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہاہے۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت بین الاقوامی قوانین اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ بھارتی فوج کا شہری آبادی کوکلسٹر ایمونیشن سے نشانہ بناناانتہائی بزدلانہ حرکت ہے۔ بھارت کا جارحیت پسند رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ وزیر اعلی کی زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا۔