تمہاری حکومت کے علاوہ کسی بھی دور حکومت میں بھارت کو یہ جرأت نہیں ہوئی

 
0
302

اسلام آباد اگست 06 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے نشتر چلا دئے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ ”کشمیر بن گیا ہندوستان” میں تبدیل ہو گیا۔ یا تم نے چند دن کے اقتدار کی خاطر یہ سمجھوتہ کر لیا یا پھرتم نے مجرمانہ غفلت برتی؟ اس کے علاوہ سقوط کشمیر کی کوئی اور وجہ نہیں ہو سکتی کیونکہ بھارت کو حالت جنگ میں بھی ایسا اقدام اُٹھانے کی جرأت نہیں ہوئی۔