پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف اپنی 76ویں سالگرہ 11اگست کوبیرون ملک منائیں گے

 
0
827

اسلام آباد اگست 06 (ٹی این ایس): پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف اپنی 76ویں سالگرہ 11اگست کوبیرون ملک منائیں گے ۔سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پاکستان کے دسویں صدر تھے وہ 12اکتوبر 1999ء سے لے کر 20نومبر 2002ء تک چیف ایگزیکٹو اور 18اگست 2008تک صدر پاکستان رہے ہیں وہ 11اگست1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے پرویز مشرف کی اہلیہ صبا مشرف اوکاڑہ سے تعلق رکھتی ہیں ان کا ایک بیٹا بلال اور ایک بیٹی عالیہ رضا ہے جو دونوں شادی شدہ ہیں پرویز مشرف نی12اکتوبر1999ء کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کرکے اقتدار سنبھالا تھا وہ 9برس تک پاکستان کے حکمران رہے دوران اقتدار پرویز مشرف کی سالگرہ سرکاری اہتمام کے ساتھ منائی جاتی رہی ہے۔
جنرل(ر) پرویز مشرف پاک فوج کے سپہ سالاررہے ہیں انہوں نے 65ء اور71کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا اور کئی فوجی اعزازات حاصل کیے ۔