امریکہ میں 30 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں، ایسا ادارہ تشکیل دے رہے ہیں جس میں ان کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا

 
0
324

اسلام آباد اگست 07 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ امریکہ میں 30 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں، ہم ایسا ادارہ تشکیل دے رہے ہیں جس میں ان کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحت کے ماہرین اعلیٰ اہم عہدوں پر فائز ہیں اور دنیا ان کی مہارتوں سے فائدہ اٹھا رہی ہے لیکن ماضی کی حکومتوں نے ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی، اس وقت وزیراعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کی ترقی میں حصہ دار بنانا چاہتے ہیں اس لئے ہم ایسے ادارے کی تشکیل کرنے جا رہے ہیں جس میں بیرون ملک مقیم ماہرین صحت کو شامل کیا جائے گا جس سے شعبہ ہیلتھ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ دورہ امریکہ کے موقع پر انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں جس میں ان کے مسائل سمجھنے میں مدد ملی، ان کی وزارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا خاتمہ ان کا مشن ہے ۔