وزیراعلیٰ پنجاب نے چھانگا مانگا فاریسٹ پارک میں پودا لگا کر موسم برسارت کی شجر کاری مہم کا  آغاز کر دیا

 
0
877

لاہور اگست 08 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چھانگامانگا  فاریسٹ پارک آمد۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چھانگا مانگا فاریسٹ پارک میں پودا لگا کر موسم برسارت کی شجر کاری مہم کا  آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔ سکول کے بچوں نے بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو گرین اور کلین بنائیں گے۔ جنگلات کی واگزار کرائی گئی اراضی پر پودے لگائے جا رہے ہیں۔ شجرکاری کے اہداف کو حاصل کریں گے۔ پودے لگا کر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پائیں گے۔  پنجاب میں پانچ سال کے دوران 50کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ پنجاب میں 2025ء تک 28درخت فی ایکڑ لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پودا لگانا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی نگہداشت کرنا بھی ضروری ہے۔ آئیں مل کر درخت لگائیں اور پاک سرزمین کو سرسبز و شاداب بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے قصور کیلئے انصاف صحت کارڈ کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ ضلع قصور کی 32 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے مفت علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی۔ ضلع قصور کے 2 لاکھ 72 ہزار سے زائد خاندان اور 11 لاکھ سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ سے استفادہ کریں گے۔