پاناما کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہا ہے ٗ اس حوالے سے اگلا ہفتہ انتہائی اہم ہے،شیخ رشید ؂

 
0
334

اسلام آباد جولائی20(ٹی این ایس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہا ہے ٗ اس حوالے سے اگلا ہفتہ انتہائی اہم ہے۔ اللہ کو منظور ہوا تو سپریم کورٹ سے حکمرانوں کے تابوت مکمل ثبوتوں کے ساتھ نکلیں گے۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد ایازصادق کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں۔جمعرات سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نیشریف خاندان کے وکیل سلمان اکرم راجا اب اپنی فیس کے پیسے پورے کررہے ہیں جبکہ اسحاق ڈار کو ان کے وکیل نے مروا دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کیلے خواجہ آصف اور سردارایاز صادق کے درمیان ٹائی ہے لیکن وہ ایاز صادق کو وزیر اعظم دیکھ رہے ہیں