کسی حاجی کے انتقال کی صورت میں لواحقین کیلئے امدادی رقم تین سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دی گئی‘ وزیر مذہبی امور

 
0
373

لاہورجولائی20( ٹی این ایس )وفاقی وزیر مذہبی امور و حج سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عازمین حج کو اس سال بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ،مشاعر میں حجاج کرام کو پہلی دفعہ تین وقت کھانا دیا جائے گا،کسی حاجی کے انتقال کی صورت میں اس کے لواحقین کیلئے امدادی رقم تین سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ سرکاری ریڈیو کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے امسال زیادہ پر آسائش اور پرسکون بسوں کا انتظام کیا ہے اور اس کیلئے پہلے سے زیادہ رقم ادا کی جارہی ہے اسی طرح رہائشگاہوں کے لئے بھی اسی طرز پر انتظامات کئے گئے ہیں،مشاعر میں حجاج کرام کو پہلی دفعہ تین وقت کھانا دیا جائے گا۔ا نہوں نے بتایا کہ کسی حاجی کے انتقال کی صورت میں اس کے لواحقین کیلئے امدادی رقم تین لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اس طرح حادثے کا شکارہونے والے افراد کیلئے تین لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو زخموں کی نوعیت کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا