احتساب عدالت نے کمشنر آفس کوئٹہ کے ماتحت ادارہ ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کوئٹہ کے سپرٹنڈنٹ کو14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

 
0
357

کوئٹہ اگست (ٹی این ایس )احتساب عدالت نے کمشنر آفس کوئٹہ کے ماتحت ادارہ ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کوئٹہ کے سپرٹنڈنٹ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا واضح رہے کہ ملزم کو 20کروڑ مالیت کے ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھاتفصیلات کے مطابق کمشنر آفس کوئٹہ کے ماتحت ادارہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ کے گریڈ16کے سپرٹنڈنٹ ملزم طلعت اسحاق کو پیر کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا گیا نیب کی جانب سے پراسیکیوٹرراشد زیب گولڑۂ نے عدالت سے استدعاکی کہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاواضح رہے کہ ملزم طلعت اسحاق نے دورا ن سروس نامعلوم ذرائع آمدن سے 20کروڑ مالیت کے ناجائز اثاثے بنائے تھے بعد ازا ں عدالت نے کیس کی سماعت 21اگست 2017ء تک ملتوی کردی ۔