شیریں مزاری کا ڈپٹی سپیکر سے انکا مائک بار بار بند کرنے کا گلہ

 
0
644

اسلام آباد اگست 07.(ٹی این ایس ) قومی اسمبلی میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب تحریک انصاف کی چیف و ہپ شیریں مزاری نے ڈپٹی سپیکر سے انکا مائک بار بار بند کرنے کا گلہ کیا جس پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے شیریں مزاری سے کہا کہ آپ خود ہی بولتی ہیں خود ہی بند ہوتی ہیں میں نے آپکا مائک بند نہیں کیا اس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ یہ خاتون ہماری مخصوص نشست پر تھی جب پارٹی چھوڑ دی ہے تو کیوں پارٹی پلیٹ فارم استعمال کر رہی ہے مسلم لیگ ن انہیں اپنی سیٹ دیدے ۔اس پر ن لیگ کی خواتین نے بیک وقت بولنا شروع کیا تو شیریں مزاری نے سپیکر سے کہا کہ ن کی عورتوں کو چپ کروائیں خواجہ آصف نے جب مجھ پر طنز کیا تو ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اب کیوں دی جا رہی ہے ۔