پشاور ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صبح سے بجلی غائب رہی

 
0
1174

پشاوراگست 07۔(ٹی این ایس )پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صبح سے بجلی غائب رہی جس کے باعث سہولتیں نہ ملنے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار رہی جس کے باعث اسپتال میں آئے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ بجلی کی بندش کے باعث ایکسرے مشین، الٹرا ساونڈ، ایکو، ای سی جی مشینیں بند رہیں۔ ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق ادارہ ترقیات پشاور کے ناگزیر کام کے باعث بجلی بند تھی۔ وارڈز اور ایمرجنسی میں جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی۔