لاہور کی شاہراہ آوٹ فال روڈ پر دھماکہ متعدد افراد زخمی

 
0
464

لاہور اگست 7(ٹی این ایس) لاہور کی شاہراہ آوٹ فال روڈ پر دھماکہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کی شاہراہ آوت فال روڈ پر دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ بند روڈ کے قریب واقع آوٹ فال روڈ پر واقع ٹرک اڈے میں کھڑے ایک ٹرک میں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے فروٹ سے بھرا ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ قریبی کھڑی گاڑیاں میں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کاروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا دعوی ہے کہ ٹرک میں بارودی مواد موجود تھا جس کے باعث دھماکہ ہوا۔ جبکہ ٹرک تین روز سے جائے وقوعہ پر کھڑا تھا۔ تاہم پولیس کی جانب سے تاحال دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ ایس پی سٹی عادل میمن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شبہ ہے کہ ٹرک میں بارودی مواد موجود تھا۔ جبکہ دھماکی جگہ پر گہرا گڑھا بھی پڑ گیا ہے۔ دوسری جانب دھماکے کے باعث جائے وقعہ کے قریب واقع ایک نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل کی 3 منزلہ عمارت بھی منہدم ہوگئ ہے۔ عمارت کے ملبے تلے طلباء کے دبے ہونے کے خدشے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔