ایف آئی اے کی کارروائی اوورسیز پاکستانی بیوہ کی رقم ہتھیانے والا انسانی سمگلر گرفتار

 
0
607

لاہور اگست 19 (ٹی این ایس): ایف آئی اے نے اوورسیز پاکستانی بیوہ روبینہ کوثر کی 23لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے والے انسانی سمگلر عتیق الرحمن کو گرفتار کرلیا۔انسانی سمگلر عتیق الرحمن حج و عمرہ کی آڑ میں لوگوں کی رقم بٹورتا تھا۔ مذکورہ رقم حج البدل کروانے کے لئے گئی تھی۔انسانی سمگلر عتیق الرحمن نے پاکستانی کینڈین روبینہ کوثر انکی دو بیٹیوں اور بیٹے کو حج کروانے کے عوض23لاکھ روپے لئے۔انسانی سمگلر عتیق الرحمن نے حج کروانے کیلئی23 روپے کی رقم لیکر غائب ہوگیا۔تشکیل دی گی ٹیم کی سربراہی حیدر عباس ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی، زوار احمد اور رانا شاہد علی انسپکٹر اور کانسٹیبل شمعون لاہور نے انسانی سمگلر عتیق الرحمن کو گرفتار کرکے 23لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔