آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے نے معیشت کی جان میں جان ڈال دی، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر کی بھی کمر توڑ دی گئی

 
0
290

کراچی اگست 19 (ٹی این ایس): آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے نے معیشت کی جان میں جان ڈال دی، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر کی بھی کمر توڑ دی گئی، سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی واقع۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز رواں ماہ کے دوران پہلی بار سٹاک مارکیٹ مثبت بند ہوئی۔ سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 29 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ق کاروبار میں تیزی کی وجہ سے آج 2.7 فیصد کا کاروبار ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر بڑی مندی دیکھی گئی مندی کی وجہ سے 28670.98 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم اسکے باود سرمایہ کاروں نے دلچسپی دکھائی جس کے بعد بڑی مندی تیزی میں بدل گئی۔
اور انڈیکس 29609.16 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے پہلے روز اختتام پر 797.79 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 29562.42 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، رواں ماہ پہلی بار سٹاک مارکیٹ میں مثبت بند ہوئی۔ اس تیزی کی وجہ سے حصص کی مالیت میں 140 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے کم ہو کر 158.62 روپے پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے تنزلی کے بعد 158.90 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔