اسلام آباد اگست 20 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ سی آئی اے پولیس کا مخبر کی اطلاع پر تھانہ آئی نائن کے علاقہ رمشہ کالونی میں چھاپہ۔ شراب کی بھٹی پکڑ لی، چار ملزمان گرفتار۔ ملزمان میں رضا محمد، سہیل، عظیم اور محمد محمود پٹیل شامل ہیں۔ پولیس نے 132بوتل شراب اور چار کینوں میں 120 لیٹر الکوحل بھی برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی ہدایت۔