میٹرو بس کا کرایہ بڑھا دیا گیا میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے 30 روپے کر دیا گیا

 
0
303

لاہور اگست 20 (ٹی این ایس): میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے میٹرو بسمیں سفر کرنے والوں کو بری خبر سناتے ہوئے اس کے کرایوں میں اضافے کر دیا ہے۔حکومت نے میٹرو بسکے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد اب میٹر بس پر سفر کرنے والوں کو 20روپے کی بجائے 30روپے ادا کرنا ہوں گے۔میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پہلے بھی کیا گیا تھا جس پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
گذشتہ روز وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے وزیر اعلیٰ کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے زیر اہتمام محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی تھی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ وہ مانیٹرنگ یونٹ کو جاری روٹس، پرمٹس ، بسوں کی تعداد ، حالت اور سٹرکوں کی استعداد سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کریں محصولات سے متعلق معاملات اور قواعد وضوابط کی تیاری کے لیے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کمپنیوں کے ساتھ رابطہ استوار کیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو بسوں کے کرایوں کی معقولیت سے متعلق حتمی فیصلہ کابینہ سے منظوری کے بعد لیا جائے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بسوں کے کرایوں کی معقولیت سے متعلق حتمی فیصلہ کابینہ سے منظوری کے بعد لیا جائے گا۔آئندہ کرایوں کے تعین کے لیے پائیدار ماڈل وضع کیا جائے گا تاکہ باربار یہ مسئلہ پیدا نہ ہو ۔تاہم اب میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے 30 روپے کر دیا گیا ہے۔
لاہور میٹرو بسمنصوبہ گزشتہ حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے روزانہ ہزاروں مسافر شاہدرہ سے گجومتہ تک صرف 20روپے میں سفر کرتے ہیں تاہم فیصلہ کیا گیا تھا کہ مسافروں سے سٹیشن اور فاصلے کے مطابق کرایہ لیا جائے گا یا ہر مسافر سے 40روپے کرایہ وصول کیا گائے گا، اس حوالے سے پنجابمیٹرو بس ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی سمری پنجا ب کابینہ کی کمیٹی کو بھجوائی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ میٹروبس کے کرایے میں اضافہ کیا جائے تاہم پنجا ب کابینہ کی کمیٹی نے اس درخواست کو موخر کر دیا تھا ۔