وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

 
0
22475

لاہور اگست 21 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب کو صحت اور تعلیم کے لحاظ سے مثالی صوبہ بنائیں گے- وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سوشل سیکٹر پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے- پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 8ہزار سے زائد بیڈز کے اضافے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ 8350 بیڈز کے اضافے سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو آسانی ہوگی- میانوالی میں ہسپتال اور نشترٹو کے منصوبے کی جلد تکمیل چاہتا ہوں۔ پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں اچانک چیکنگ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لوں گا- صوبے میں 4نئی یونیورسٹیاں بناکر معیاری تعلیم کا عہد پورا کریں گے۔ ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل اور شفافیت کے لئے ای مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جا رہا ہے- صوبہ بھر میں تقریباً اڑھائی ہزار منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ ورلڈ بینک کے پنجاب سٹیزپروگرام کے تحت صوبے کے شہروں کوبہتر بنائیں گے- وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی محمد خان لغاری، صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری، مشیر صحت محمد حنیف پتافی، ارکان صوبائی اسمبلی خواجہ محمد داؤد سلیمانی، چودھری فیصل فاروق چیمہ، سیمابیہ طاہر، محمد مامون تارڑ، شبین گل خان، محمد لطاسب ستی، نذیر احمد خان، محمد اشرف خان رند، مومنہ وحید، آسیہ امجد اور چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ شامل تھیں۔