تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد کی حدود میں نامعلوم افراد کی پولیس ناکے پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک زخمی

 
0
560

اسلام آباد اگست 21 (ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل اف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں فائرنگ کا نوٹس۔ ائی جی اسلام آباد نے فوری طور پر فائرنگ کے وقع پر تحیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ایک ٹیم ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں اور دوسری ٹیم ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم کی گئی۔ سبزی منڈی ناکے پر موجود پولیس کے جوانوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ فایرنگ سے پولیس کانسٹیبل خرم، ثقلین شہید اور جہانزیب زخمی۔ پولیس کے جوان معمول کی ڈیوٹی پر تھے۔ پولیس کے سینئر آفیسرز موقع پر موجود تحقیقات کررہے ہیں۔ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔