سی ڈی اے نے شہر کے مختلف علاقوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے تحت انسداد تجاوزات کاروائیاں بدھ کے روز بھی جاری

 
0
535

اسلام آباد اگست 28 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے شہر کے مختلف علاقوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے تحت انسداد تجاوزات کاروائیاں جاری ہیں۔بدھ کے روز کیے گئے آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ متعدد تجاوزات اور تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔ اس سلسلے میں سیکٹر ایف سکس ون کی سٹریٹ نمبر28،30،31 اور 34 میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران پلاٹ لائن سے تجاوز کر کے بنائی گئیں متعدد باڑیں،سیکورٹی کیبنز، دیواریں، لوہے کے جنگلے اور دیگر تجاوزات کو ختم کیا گیا۔

ایک اور کاروائی کے دوران سیکٹر D-12/4 کی سٹریٹ نمبر149 کے سامنے غیر قانونی طور پر زیر تعمیر دو ہوٹلوں کو مسمار کر دیا گیا۔
اسی طرح کورال چوک کے نزدیک شریف آباد لنک روڈ پر ایک آپریشن کے دوران پانچ ریسٹورنٹس کے باہر بنائے گئے بڑے شیڈز کو مسمار کر نے کے علاوہ ایک عدد کھوکھا،ایک تعمیراتی سامان کا ڈپواور پیراڈائیز مارکی کی انتظامیہ کی طرف سے گرین بیلٹ پر بنائی گئی غیر قانونی پارکنگ کوختم کر دیا گیا۔
اسی طرح یوتھ ہاسٹل سیکٹر جی سکس میں ایک کاروائی کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ ایک کمرہ بھی مسمار کیا گیا۔