پنجاب بھر میں ڈویژن کی سطح پر فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمیز بنا رہے ہیں‘ سید رضا علی گیلانی

 
0
425

لاہور(ٹی این ایس) پنجاب بھر میں ڈویژن کی سطح پر فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمیز بنا رہے ہیں، تمام ضروری سہولیات سے آراستہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمیز اساتذہ کی صلاحیتوں میں نکھار پیداکریں گی،پنجاب بھر کے سرکاری کالجز کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے؛ Aکیٹگری میں اگلے برس سے 4سالہBSپروگرام شروع کر رہے ہیں، بعد ازاں BاورCکیٹگری میں بھی بی ایس ڈگری پروگرام کا اجراء کیا جائے گا، پنجاب ہائر ایجوکیشن پالیسی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کر رہے ہیں۔اچھی کارکردی دکھانے والے پرنسلپز اور اساتذہ کو Teacher of the Year اور Principle of the Year کا انعام دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سیدرضا علی گیلانی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پنجاب پرنسلپز کنونشن کے اختتامی سیشن سے خطاب میں کیا۔ 2روزہ کنونشن میں پنجاب بھر سے 721کالجز کے پرنسپلز اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے افسران نے شرکت کی۔ پرنسپلز کنونشن سے خطاب میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ سرکاری کالجز بہترین فیکلٹی اور سہولیات کے اعتبار سے پرائیویٹ اداروں سے بہتر ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری کالجز میں انرولمنٹ میں اضافہ کیلئے شعوری مہم چلائی جائے اور اس سال کالجز میں طلباء کے ریکارڈ داخلے یقینی بنائے جائیں۔ سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ پنجاب بھر میں 3200نئے لیکچرار بھرتی کررہے ہیں تاکہ ٹیچر سٹوڈنٹ ریشو کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ٹیچر سٹوڈنٹ ریشو کو 1/30پر لانے کا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے جسے حاصل کرنے کیلئے پوری لگن سے کام کر رہے ہیں۔ صوبائی ویز رنے دو روزہ کنونشن کے دوران پنجاب بھر سے آئے 721پرنسلپز سے بھرپور مشاورت کی اور فرداً فرداً ان کے سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے رواں برس بجٹ میں کالجز کی مسنگ فسلٹیز کیلئے خاطر خواہ رقم مختص کی ہے جس کے اثرات جلد دکھائی دیں گے۔ پنجاب بھر سے آئے پرنسلپزنے کنونشن میں نوجوانوں کیلئے اعلی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا