وزارت داخلہ کا یوم دفاع کیلئے عام تعطیل دینے کی بجائے دفاتر میں جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ

 
0
329

اسلام آباد ستمبر 04 (ٹی این ایس): وزارت داخلہ کا یوم دفاع کیلئے عام تعطیل دینے کی بجائے دفاتر میں جلدی چھٹی دینے کا فیصلہ، ملک بھر کے تمام دفاتر دن تین بجےسے بند رہیں گے، دفاتر جلدی بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یوم دفاع کے روز ملک کے تمام سرکاری دفاتر جلد بند کر دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام دفاتر دن تین بجےسے بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین کی یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت یقینی بنانا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھی دفاتر جلد بند ہوں گے۔ شہدا کے گھروں کو جانے کے لیے بھی ملازمین کو جلد چھٹی دی جائے گی۔