سینیٹر رحمن ملک کی چیئرمین نیشنل سیکیورٹی بیلاروس سے ملاقات، کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

 
0
294

اسلام آباد ستمبر 05 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ 5اگست کے بعدمقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے، ایک ماہ کے مسلسل کرفیو سے وادی میں اشیائے خورونوش ، ادویات کی قلت کے باعث مریض ونوزائیدہ بچے ہلاک ہو رہے ہیں۔ سینیٹر رحمن ملک نے یہ بات جمعرات کو بیلاروس کے چیئرمین نیشنل سیکورٹی سرگیٹ رکمانوی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
ملاقات میں دنیا کو درپیش سیکورٹی چیلنجز سمیت دہشتگردی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سینیٹر رحمان ملک نے بیلاروس کے چیئرمین نیشنل سیکورٹی سرگیٹ رکمانوی کو مقبوضہ کشمیر کے صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں زندگی اجیرن کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ سے مسلسل بھارتی کرفیوکے باعث مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خورد ونوش و ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ادویات کی قلت کی وجہ سے مریض و نوزائیدہ بچے ہلاک ہو رہے ہیں۔ملاقات میں سینیٹر رحمان ملک نے بیلاروس کے چیئرمین نیشنل سیکورٹی کو اپنی کتابیں پیش کیں۔