پولیس تشدد سے ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا

 
0
271

لیہ ستمبر 21 (ٹی این ایس): موبائل چوری کا الزام مزدور کی جان لے گیا،پولیس کے تشدد سے ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیہ میں ایک مزدور کو بااثر شخص کا موبائل فون چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے دورانِ حراست ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔صضیر نامی نوجوان کے سر پر چوٹ لگی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ملزم 9 روز تک اسپتال میں زیر علاج رہا۔
کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے والا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔نوجوان پر تشدد کے الزام میں 4 پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔لواحقین کی جانب سے سخت احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔پولیس تشدد سے ملزم کے جاں بحق ہونے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ پتوکی پولیس کے میبنہ تشدد سے قتل کا ملزم جاں بحق ہو گیا تھا۔
بتایا گیا کہ ضلع قصور الہ آباد تھانہ میں قتل کیس میں نامزد زیر حراست ملزم غفور کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا جس ملزم غفور جاں بحق ہوگیا ،ملزم غفور چند روز قبل اغواء کے بعد قتل ہونے والی لڑکی آمنہ کے مقدمہ میں505/19 نامزد ملزم تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم غفور ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوا جبکہ ملزم غفور کے ورثانے قصور مین روڈ بند کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔
اسی طرح فیصل آباد کے ایک اے ٹی ایم میں مشین توڑ کر رقم نکالنے والے شہری صلاح الدین کو پولیس نے گرفتار کیا جس کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت کی خبر آ گئی تھی۔جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے والد محمد افضال نے کہا کہ ان کا بیٹا صلاح الدین ذہنی طور پر معذور تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے اس کے بازو پر نام اور ایڈریس کندہ کروایا ہوا تھا۔