سکردو بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نماز جنازہ میں شرکت

 
0
427

راولپنڈی ستمبر 23 (ٹی این ایس): سکردو بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، جونواں اور شہداء کے اہلخانہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز سکردو میں ہونے والے بس حادثہ میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ پیر کو چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔