وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرے، سینیٹر رحمان ملک

 
0
318

اسلام آباد ستمبر 27 (ٹی این ایس): چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ و پیپلز پارٹی سینیر رہنماء سینیٹر رحمان ملک کا وزیراعظم عمران خان کو خط،
وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرے۔ وہ اقوام متحدہ سے سیکورٹی کونسل کے قراردادوں پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کرے۔ اقوام متحدہ سے حق خودارادیت کی رائے شماری کیلئے تاریخ مقرر کروائی جائے۔ اقوام متحدہ سے کشمیری مظالم پر انسانی حقوق کمیشن کا تقرر عمل میں لایا جائے۔ مسلسل کرفیو کے باعث اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی عدم دستیابی درپیش ہے۔ یہ امر تشویشناک کہ پاکستان کشمیر پر ڈرافٹ قرارداد انسانی حقوق کونسل میں نہ لا سکا۔ اب تک پاکستان اقوام متحدہ کومسئلہ کشمیر آئی سی جے میں بھیجنے پر قائل نہ کرسکا۔ اقوم متحدہ اب تک کشمیر پر سیکورٹی کونسل کے قراردوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی ہے۔ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ افسوس ہے کہ ایک طرف اقوام متحدہ کا اجلاس ہورہا ہے دوسری جانب کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے۔ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی ناکامی و بھارتی مظالم پر خاموشی کیوجہ سے اقوام متحدہ کی ساکھ گر رہی ہے۔ کس کے ہدایات پر اقوام متحدہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر چپ سادھ لی ہے۔ پیچھلے کئی دہائیوں سے بھارت منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے پاکستان کو سفارتی تنہائی کیطرف دھکیل رہا ہے۔ پاکستان کو مزید فعال و سخت خارجہ پالیسی اپنانا ہوگا۔ مودی کی ہٹ دھرمی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان کے پاس آخری موقعہ مودی کو انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں لیجانے کا ہے۔ پاکستان فوری طور پر روم اسٹیچیوٹ کے تحت مودی کیخلاف کشمیر میں ریاستی دھشتگردی کا مقدمہ درج کرے۔ روم اسٹیچوٹ کے تحت کوئی بھی فرد و ملک کسی بھی ظلم و زیادتی کیخلاف پیٹیشن جمع کراسکتا ہے۔