ایک منشیات فروش گرفتار، قبضے سے 200 کین بیئر، 18 لیٹر شراب برآمد کرلی

 
0
688

اسلام آبادجولائی20 (ٹی این ایس)اسلام آباد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کراچی کمپنی میں منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 200کین بیئر ، ایک کین 18لیٹر شراب برآمد کرلی۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں کیخلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا ر مل سکے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) ذیشان حیدر نے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی اے ایس آئیز حیدر علی شا ہ،فاخر مقبول معہ دیگر ملازمان پرمشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تھانہ کراچی کمپنی اور سیکٹرG-9 میں گشت کے دوران مخبرکی اطلا ع پر گاڑی نمبرEJ-732کرولا GLIکو روک کر چیک کرنے پرملزم کی گاڑی کی ڈگی سے شراب 200کین بیئر ، 01کین 18لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم عمر رحمن ولد عبدالرحمن ساکن مکان نمبر07گلی نمبر03محلہ نور پورہ پکہ فتو منڈ ضلع گجرانوالہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مندرجہ بالا کے خلاف مقدمہ نمبر170مورخہ19.07.2017بجرم3/4حد امتناع منشیات تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد درج کر لیا گیا ،ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئیگی ۔