ایس پی لیگل راجہ عظمت حیات پی ایس پی کیڈر میں شامل، محمد احسان طفیل نے بیج لگائے

 
0
566

راولپنڈی اکتوبر 11 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے ایس پی لیگل راجہ عظمت حیات کو پی ایس پی کیڈر میں شامل ہونے پر بیجز لگائے۔ اس موقع پر ایس ایس پی آر آئی بی سید علی اکبر بھی انکے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لیگل ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی راجہ عظمت حیات جوکہ پچھلے ہفتے پی ایس پی کیڈر میں شامل ہوئے ہیں کو پی ایس پی شولڈر بیج لگانے کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے ایس پی لیگل کو خصوصی طور پر پی ایس پی کیڈر کے شولڈر بیج لگائے اس موقع پر ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سید علی اکبر بھی انکے ہمراہ تھے۔ آر پی او راولپنڈی نے اس موقع پر ایس پی لیگل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔