سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے نئے جج جسٹس امین الدین خان 21 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے

 
0
303

اسلام آباد اکتوبر 18 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے نئے جج جسٹس امین الدین خان 21 اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ میں ایک خصوصی تقریب میں ان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، اٹارنی جنرل، سینئروکلاء اور متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔