تھانہ گولڑہ سے لاپتہ ہونے والی ڈھائی سالہ بچی بازیاب، باحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا

 
0
302

اسلام آباد اکتوبر 20 (ٹی این ایس): تھانہ گولڑہ سے لاپتہ ہونے والی ڈھائی سالہ بچی بازیاب، بچی کے والد انعام اللہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی ڈھائی سالہ بیٹی گھر سے باہر کے کھیل رہی تھی جو مل نہیں رہی کہیں لاپتہ ہوگی ہے، اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ گولڑہ محمد اقبال نے فوری جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ تھانہ گولڑہ میں فوری طور پر بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او گولڑہ اور ان کی ٹیم نے لاپتہ ہونے والی بچی کی تلاش شروع کردی۔ الحمداللہ ایس پی صدر زون عمر خان کی زیر نگرانی ڈی ایس صدر سرکل خالد محمود اعوان اور پولیس ٹیم نے 24 گھنٹے میں بچی کو باحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کردیا۔ بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اسلام آباد پولیس کی تعریف کی۔ ائی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کاکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔