محکمہ اینٹی کرپشن ،مبشر اختر، ڈپٹی اکاؤٹینٹ، چوکیدار، ڈسٹرکٹ اکاؤئنٹس آف خوشاب اور دیگر کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج۔

 
0
703

سرگودھا جولائی20 (ٹی این ایس ) تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کومحمد خلیل ولد محمد اسحاق سکنہ محلہ خانوالہ ضلع خوشاب نے درخواست گزاری کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس خوشاب کے افسران و اہلکاران نے مل کر پنش اور GPفنڈ کی مدمیں کروڑوں روپے کاخردبرد اور فراڈ کیا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے میاں محسن اقبال سرکل آفیسر خوشاب کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔ جس پر انکوائر ی آفیسر نے انکوائری کی اور رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے مبشر اختر، ڈپٹی اکاؤٹینٹ، عبدالرؤف، ڈپٹی اکاؤٹینٹ، ناصر رؤف، چوکیدار، ڈسٹرکٹ اکاؤئنٹس آف خوشاب، محمد رفیق، عبدالماجد، عمر حیات، عنصر فاروق اور مشتاق حسین (پرائیویٹ پرسنز)کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔ اور مزید حکم دیا کہ خالد محمود، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر، ندیم حیدر، ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسر، سلیم احمد، سینئر آڈیٹر اور حاجی غلام حسین، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسراور بنک کے اہلکاروں کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمہ کی تفتیش سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن خوشاب اور اسسٹنٹ دائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن خوشاب کے سپرد کی ۔ اورتفتیشی ٹیم کوہدایت کی کہ وہ مقدمہ کی تفیش میرٹ پریکسوکرے۔