ایس پی صدر کی زیر نگرانی تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروشوں سے 3 کلو 70گرام چرس اور 150گرام ہیروئن برآمد

 
0
532

اسلام آباد اکتوبر 25 (ٹی این ایس): ایس پی صدر کی زیر نگرانی تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی بڑی کارروائی، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کاروائی ایس ڈی پی او مارگلہ اے ایس پی حمزہ امان اللہ اور ان کی ٹیم نے کی، شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، پولیس نے چھ منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، منشیات فروشوں سے 3 کلو 70گرام چرس اور 150گرام ہیروئن برآمد، ملزمان میں طاہر خان، محمود اختر،محمود ظفر، سمن مسیح،آفتاب اور عبداللہ شامل، منشیات فروش کا یہ گروہ چرس،آئس، کوک اور ہیروئن سپلائی کرتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت سے منشیات جیسے ناسور کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔