سی پی او فیصل رانا نے معاشرے میں قانون شکنیوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے گینگز کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا

 
0
358

راولپنڈی اکتوبر 25 (ٹی این ایس): سی پی او فیصل رانا نے معاشرے میں قانون شکنیوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے گینگز کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا، گرفتاری کے لئے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،ڈویژنل ایس پیز کو بدنام زمانہ گینگز کی گرفتاری کے اہداف دے دئیے،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے راولپنڈی کو قانون شکنوں سے پاک کرنے کے لئے ایسے تمام گینگز کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا ہے جو قانون شکنیوں کے ذریعے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کے علاوہ قانون کو کھلا چیلنج کرتے ہیں،یہ گینگ ڈکیتی،بچوں سے بدفعلی اور مختلف عنوانات کے تحت عوام سے بھتہ وصول کرنے کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،سی پی او کی طرف سے ڈویژنل ایس پیز کو 333گینگ،کے ایس ایف گینگ،222ٹائیگر گینگ،ٹی ایس ایف گینگ،ولی خان786گینگ،باکسر گینگ،313بلا ٹائیگر گینگ،حق سچ786گینگ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے،یہ سب گینگ ریکارڈ یافتہ ہیں،333گینگ کے24ملزمان ہیں جو مختلف قانون شکنیوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلاتا ہے،یہ گینگ سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کر کے قانون کو چیلنج کرتا ہے،کے ایس ایف گینگ کے 4ارکان قانون شکنیوں میں متحرک ہیں،222ٹائیگر گینگ کے7ملزمان ریکارڈ یافتہ اور قانون شکنیوں کے حوالے سے بدنام ہیں،ٹی ایس ایف گینگ کے17ارکان مختلف قانون شکنیوں میں ملوث ہیں ولی خان786گینگ کے6ملزمان گینگ کو آپریٹ کرتے ہیں،باکسر گینگ گروپ کے85ملزمان قانون شکنیوں سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلاتے ہیں،313بلا ٹائیگر گینگ کے20ملزمان گینگ کو آپریٹ کرتے ہیں،حق سچ786گینگ کے12ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ 333گینگ کے سرغنہ ولی جان کو گرفتار کیا گیا،555گینگ کے اہم ملزم جعفر شاہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جو بچے کی برہنہ ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے کا مکروہ دھندہ کرتا تھا،333گینگ کے ظفر سپاری کو بھی پولیس گرفتار کر چکی ہے،سی پی او فیصل رانا نے ان قانون شکن گینگوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،سی پی او نے ہدایت کی کہ وہ روزانہ ڈویژنل ایس پیز سے ان گینگز کی گرفتاری کے حوالے سے فالواپ رپورٹ لیں گے،سی پی او نے کہا کہ ان گینگز کی گرفتاری سے راولپنڈی سے قانون شکنوں کا خاتمہ ہو جاۓ گا