اسلام آباد،APRNS کی جدوجہد سے،رجسٹریشن اور NOC فیس ایک ہزار کردی گئی

 
0
271

اس سے قبل پریس رجسٹرار آفس نےرجسٹریشن اور NOC فیس دس ہزار روپے تھی
جی ایم جٹ چیئرمین APRNSنے لوکل/ریجنل اخبارات کے حق میں جدوجہد کا آغاز کیا
وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد رجسٹریشن اور NOC فیس دس ہزار سے کم کر کے ایک ہزار کر دی گئی
آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے چیئرمین جی ایم جٹ نے پریس رجسٹرار نائلہ مقصود سے آفس آرڈر کی کاپی وصول کی
اسلام آباد اکتوبر 29 (ٹی این ایس)APRNS کے چیئرمین جی ایم جٹ کی جدوجہد رنگ لے آئی۔وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد رجسٹریشن اور NOC فیس دس ہزار سے کم کر کے ایک ہزار کر دی گئی تفصلات کے مطابق لوکل ریجنل اخبارات کے نمائندہ پلیٹ فارم آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNSکے چیئرمین جی ایم جٹ اور انکی ٹیم کی مسلسل دو ماہ کی انتھک جدوجہد رنگ لےآئی اور پاکستان بھر کے تمام لوکل/ریجنل اخبارات کو 9000ہزارجسٹریشن فیس اور نو ہزار NOC فیس کا ریلیف مل گیا۔واضع رہے کہ لوکل /ریجنل اخبارات کی تنظیم APRNSنے
وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،مشیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پریس رجسٹرار محترمہ نائلہ مقصود سے مطالبہ کیا تھا کہ معاشی بدحالی کا شکار لوکل/ریجنل اخبارات پر فیسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے اور ریلیف دیا تاکہ اخبارات اپنی اشاعت جاری رکھ سکیں۔

اس سلسلہ میں جی ایم جٹ کی قیادت میں وفود نے وزیراعظم کے سیاسی مشیر نعیم الحق،وزیر اعظم کی مشیر برائے وزارت اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی۔سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین ،پریس رجسٹرار نائلہ مقصود اور پی آئی او طاہر خوشنود سے بار بار ملاقاتیں کر کے اور وزیر اعظم کولیٹرلکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ معاشی بدحالی کا شکار لوکل/ریجنل اخبارات پر فیسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے اور ریلیف دیا تاکہ اخبارات اپنی اشاعت جاری رکھ سکیں جس پروزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا اورپریس رجسٹرار کو لوکل/ریجنل اخبارات کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد پریس رجسٹرار نائلہ مقصود نے معاشی بدحالی کا شکار لوکل/ریجنل اخبارات کو ریلیف دیتے ہوئے آفس آرڈرجاری کر دیا آفس آرڈر کے مطابق رجسٹریشن اور NOC فیس دس ہزار سے کم کر کے ایک ہزار کر دی گئ ہے۔چیئرمین APRNS جی ایم جٹ نے آفس آرڈر کی کاپی پریس رجسٹرار نائلہ مقصود سے وصول کی اس کے بعد لوکل اخبارات کے پبلشرز/چیف ایڈیٹرز اور ایڈیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان ,،مشیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پریس رجسٹرار نائلہ مقصود کا شکریہ ادا کیا جی ایم جٹ نے APRNS کے تمام ممبران کا بھی شکریہ۔ادا کیا جنہوں نے لوکل/ریجنل اخبارات کی اس قومی تحریک میں ان کا ساتھ دیا۔اس موقع پر طارق اظہری ،راجہ ریاض،نعیم روحانی،راو احسان،چوہدری مقصود،رانا سلطان،صابر بلوچ،عمران وقار اور دیگر بھی موجود تھے