اسلام آباد اکتوبر 30 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان آزادی مارچ کے حوالے سے جلسہ گاہ کے لیے مختص کی گئی جگہ کا دورہ، آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات چیک کیے مزید بہتر بنانے کے احکامات دیے آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران بھی موجود۔ آئی جی اسلام آباد نے آزادی مارچ ریلی کے منتظمین سے ملاقات بھی کی ریلی کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان کا مورال بلند ہے ہر قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان میرا قیمتی سرمایہ ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔