پی آئی اے نے لاہور سے دوہا (قطر)کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا

 
0
233

لاہور اکتوبر 30 (ٹی این ایس): پی آئی اے نے لاہور سے دوہا (قطر)کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا،پہلی پرواز PK289کے ذریعی157 مسافر روانہ ہوئے، پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور ائر پورٹ پر ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے سلیم شاہانی، سٹیشن منیجر علی اصغر زیدی اور ٹکٹ آفس منیجر تنویر قاسم نے پہلی پرواز کے مسافروں کورخصت کیا، اسٹیشن منیجر کی جانب سے مسافروں کو پھول پیش کئے گئے اور کیک کاٹا گیا،مسافروں نے دوہا کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کا شکریہ ادا کیا، ترجمان نے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت دوہا کے لئے پی آئی اے کی ہفتہ وار دو پروازیں منگل اور ہفتہ کے روز روانہ ہوں گی۔