ہم سیاحت کے شوقین افراد کو کوٹلی ستیاں میں سیاحت اور خوبصورت علاقوں کے دورے کی دعوت دیتے ہیں، ایڈوائزر ٹورزم فیصل امین ستی

 
0
241

کوٹلی ستیاں اکتوبر 31 (ٹی این ایس): ہم سیاحت کے شوقین افراد کو کوٹلی ستیاں میں سیاحت اور خوبصورت علاقوں کے دورے کی دعوت دیتے ہیں ایڈوائزر ٹورزم فیصل امین ستی  کوٹلی ستیاں میں سیاحت کی ترقی کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی راجہ فیصل امین ستی اینڈ کمانڈر قاسم ستی سیاحت کے فروغ کے لیے کوٹلی ستیاں کے 40مقامات کو منتخب کیا گیا مزید بہترین مقامات ٹھاکری ہل ,جانی ھل شومرا ہل ,کنی کی نکر ,دھیرکوٹ ستیاں کھٹیوال اور دھیر کوٹ ستیاں میں بہترین تفریح مقامات کو کوٹلی ستیاں کے ٹورسٹ سپاٹ شامل کیے جائیں گے اس کے لیے ایڈوائزر ٹورزم فیصل امین ستی ,کمانڈر قاسم ستی نے صحافیوں اور آئی ایس ایف کے راجہ ثاقب ,نبیل  ,محسن اور سوشل میڈیا کے زیشان خالق ستی کے ساتھ ٹھاکری ہل اور دیگر مقامات کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر کمانڈر قاسم ستی نے کہا پنجاب حکومت سے ٹورزم کے لیے بہترین پیکج کوٹلی ستیاں کے لیے حاصل کیا جائے گا اس موقع پر ٹورزم کے ایڈوائیزر فیصل امین ستی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیات میں سیاحت کی ترقی شامل ہے اور عمران خان کے وژن کے مطابق انشاءاللہ کوٹلی ستیاں میں سیاحت کو ترقی دی جائے گی ہم کوٹلی ستیاں کے لیے عوام اور انٹرنیشل سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں آئیں کوٹلی ستیاں کی خوبصورت وادیاں آپ کا انتظار کر رہی ہیں اور خطہ کوہسار کی عوام کی بہترین کلچر اور مہمان نوازی کا لطف اٹھائیں کوٹلی ستیاں پاکستان کا بہترین خوبصورت علاقہ ہے جو کسی بھی طرح دنیا کے خوبصورت علاقوں سے کم نہی ہے آئیں کوٹلی ستیاں میں سیاحت تمام خوبصوری رعنائیوں کے ساتھ سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے پاکستان کے نوجوانوں نے کوٹلی ستیاں کو ٹورسٹ سپاٹ ڈیکلئر کرنے کے بعد اس خطہ کا رخ کرنا شروع کر دیا حکومت کے ترقیاتی کاموں کے بعد انشاءاللہ جلد کوٹلی ستیاں عوام کی پہلی چوائس ہوگا سیاحت کے لیے