پنجاب حکومت ترجمان ایم پی اے سیمابیہ طاہر ستی کا سنئیر نائب صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں راجہ بابر ستی کے آفس آمد

 
0
364

کوٹلی ستیاں اکتوبر 31 (ٹی این ایس): پنجاب حکومت ترجمان ایم پی اے سیمابیہ طاہر ستی کا سنئیر نائب صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں راجہ بابر ستی کے آفس آمد اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم پی اے سیمابیہ طاہر ستی نے کہا کہ کوٹلی ستیاں میں جلد ٹورزم کے حوالے آپ سب ترقی دیکھیں گے مری کی طرح کوٹلی ستیاں بہترین ٹورسٹ سپاٹ بن کر ابھر رہا ہے ہم عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ کوٹلی ستیاں کی نیچرل بیوٹی کو انجوائے کریں سابقہ حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ تحصیل پسماندہ رہی اب انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کوٹلی ستیاں کو ترقی دی جائے گی مزید آزادی مارچ کے بارے میں سیمابیہ طاہر ستی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو خود نہی معلوم کے احتجاج کیوں کر رہے ہیں اس موقع پر راجہ بابر ستی نے یوسی بن اور لوئر بیلٹ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ایم پی اے سیمابیہ طاہر ستی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ تمام علاقوں کو برابر کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈ مہیا کیے جائیں اس موقع پر صحافی راجہ ظفر سعید ستی نے یوسی بن کے مسائل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور یوسی بن میں ترقیاتی فنڈ کی عدم دستیابی کا شکوہ کیا کہ لوئر بیلٹ میں احساس محرومی پایا جاتا ہے